ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہورمیں ساڑھے سات لاکھ واٹر میٹر لگانے کا منصوبہ

Water Meters project
کیپشن: Water Meters project
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: واٹر میٹرنگ پروجیکٹ میں اہم پیشرفت،لاہورشہر میں ساڑھے سات لاکھ واٹر میٹر لگانے کا منصوبہ،منصوبے کے ٹینڈر ڈا کیومنٹ خریدنے والی 6 کمپنیز میں سے ایک  نے بڈ جمع کروا دی۔
تفصیلات کےمطابق لاہورشہر میں ساڑھے سات لاکھ واٹر میٹر لگانے کا منصوبے پراہم پیشرفت ہوئی ہے،منصوبے کے ٹینڈر ڈا کیومنٹ خریدنے والی 6 کمپنیز میں سے ایک  نے بڈ جمع کروا دی جبکہ  ییلو ریورانجینئرنگ ،جیانگ ژو ثنگ لانگ انوائرمینٹل کمپنی ،آئی ایم ایس سنٹر ، ٹی ایم اے ،نذیر چودھری کیمیکل اورہی ژینگ نےڈاکیومنٹ حاصل  کیے جبکہ 3 کمپنیز کے اشتراک نےبڈ جمع کرادی،وین لنگ واٹرمیٹر ،جیانگ ژو ، چائینہ انرجی اور الیکٹرک پاور اشتراک میں شامل،پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کےتحت پروجیکٹ اگلےمرحلےمیں داخل ہوگیا، واٹر میٹرنگ  پروجیکٹ کے تحت لاہور میں تقریبا ساڑھے 7 لاکھ گھریلو واٹر میٹرز نصب  کیے  جائیں گے،ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز کاکہنا تھا کہ واٹر میٹرنگ پروجیکٹ کی تکمیل سے پانی کی بچت اور بلوں میں کمی واقع ہوگی۔