کورونا ویکسین لگوانے والوں کو انعامات ملیں گے

Corona Vaccine
کیپشن: Corona Vaccine
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں لوگوں کو کورونا ویکسین لگوانے کیلئے طرح طرح کے لالچ دیئے جا رہے ہیں، کوئی ریاست لوگوں کو لاٹری ٹکٹ دے رہی ہے تو کوئی امیوزمنٹ پارک کے ٹکٹ دے رہی ہے لیکن ریاست مغربی ورجینیا نے لوگوں کو اسلحہ دینے کا اعلان کر کے سب کو حیران کردیا۔

فوربز کے مطابق ریاست مغربی ورجینیا کے حکام نے کورونا ویکسین لگوانے والے شہریوں کیلئے انعامی سکیم متعارف کروائی ہے جس کے تحت پانچ شکار کرنے والی رائفلز اور پانچ شاٹ گنز انعام میں دی جائیں گی، اس مقصد کیلئے قرعہ اندازی 20 جون کو فادرز ڈے پر ہوگی۔

کورونا ویکسین کی ایک ڈوز لینے والے شہری اس قرعہ اندازی کیلئے خود کو رجسٹرڈ کرواسکتے ہیں، اس کے علاوہ ویکسین لگوانے والا ایک خوش نصیب ایک ملین ڈالر کا انعام بھی حاصل کرسکے گا۔

 امریکی ریاست کیلیفورنیا کے حکام نے شہریوں کو کورونا ویکسی نیشن کی جانب راغب کرنے کے لیے  انعامات کا اعلان کردیا، کیلیفورنیا کے گورنر نے اعلان کیا ہے کہ 15جون سے قبل کورونا ویکسین لگوانے والے 10 افراد میں سے ہر ایک کو15 لاکھ ڈالر دئیے جائیں گے، اس کے علاوہ دیگر 30 افراد میں سے ہر ایک کو 50 ہزار ڈالر انعام میں دئیے جائیں گے جبکہ پہلے 20 لاکھ افرادکو 50 ڈالرکے گفٹ کارڈ دئیے جائیں گے۔

Sughra Afzal

Content Writer