عابد چودھری :گھر کے سامنے کھڑے ہونے سے منع کرنے پر شہری اشرف تین فائر لگنے سے موقع پر دم توڑ گیا۔
تفصیلات کےمطابق گھر کے سامنے کھڑے ہونے سے منع کرنے پر شہری قتل, بیڈن روڑ کا رہائشی آصف نئی گاڑی اہلخانہ کو دکھانے کے لئے گھر لایا تھا۔مقتول کےبھائی کا کہنا ہےکہ اہلخانہ گھر سے باہر نکلے تو ملزم علی،شہباز اور عروج نے پہلے جھگڑا کیا اور پھر فائرنگ کر دی جبکہ سی سی ٹی وی میں ملزم عروج کو فائرنگ کرتے دیکھا جا سکتا ہے، ملزمان فائرنگ کرتے موقع سے فرار ہو گئے۔شہری اشرف تین فائر لگنے سے موقع پر دم توڑ گیا جبکہ حمزہ فائر لگنے سے زخمی ہوا جسے ہسپتال منتقل کردیا گیا،پولیس نے شہری آصف کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔