سٹی 42 : النینو اور دنیا بھر میں بڑھتے ہوئے سمندری درجہ حرارت نے سب کو تشویش میں مبتلا کردیا، سال 2023 اور 2024 کے تمام سابقہ عالمی سمندری درجۂ حرارت کے ریکارڈ ٹوٹ گئے۔
21 جون 2026 کو دنیا بھر میں سمندر کی سطح کے درجۂ حرارت نے نئی عالمی ریکارڈ سطح قائم کر دی۔ کوپرنیکس کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ عالمی سمندری درجۂ حرارت سال کے اس عرصے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
2 جون 2026 کو ایل نینو کے آغاز کے اعلان کے بعد سمندری درجۂ حرارت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ گزشتہ تین برسوں سے عالمی سمندر مسلسل طویل المدتی اوسط سے زیادہ گرم ریکارڈ ہو رہے ہیں۔
جون 2026 میں سمندری درجۂ حرارت نے سال کے اس عرصے کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔ ماہرین نے انتباہ جاری کیا ہے کہ مضبوط ایل نینو کے باعث آئندہ چند ماہ میں مزید ریکارڈ ٹوٹ سکتے ہیں۔
کوپرنیکس کے مطابق دنیا ایک نئے اور غیر معمولی موسمی مرحلے میں داخل ہو سکتی ہے۔ سمندروں کے بڑھتے درجۂ حرارت سے عالمی موسمیاتی خطرات میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
سائنس دان سمندری درجۂ حرارت میں اضافے کے رجحان پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔ آئندہ چند ماہ میں سمندر اور فضا دونوں کے درجۂ حرارت میں مزید اضافے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ یورپی سائنس دانوں نے دو آزاد سائنسی نظاموں سے ریکارڈ درجۂ حرارت کی تصدیق کر دی۔
کوپرنیکس نے انتباہ جاری کیا ہے کہ موجودہ رجحان برقرار رہا تو مزید عالمی درجۂ حرارت کے ریکارڈ قائم ہوں گے۔ عالمی سمندروں میں غیر معمولی گرمی، ماہرین نے موسمیاتی خطرات بڑھنے سے خبردار کر دیا۔