سٹی 42:صدر مملکت آصف علی زرداری کے کرغیزستان کے دورے کی تیاریاں جاری ہیں ۔
سفارتی ذرائع کے مطابق صدر آصف علی زرداری آئندہ ہفتے سرکاری دورے پر چولوپون آتہ پہنچیں گے، چولوپون آتہ، کرغیزستان کی مشہور جھیل عیسیک کُل کے شمالی کنارے پر آباد شہر ہے، وہ کرغیزستان کے صدر سادیر جعفروو کی دعوت پر کرغیزستان جا رہے ہیں، صدر مملکت 6 جولائی سے 9 جولائی تک کرغیزستان رہیں گے،آصف علی زرداری 8 جولائی کو چولوپون آتہ سے دارلحکومت بشکیک پہنچیں گے۔
وہ دارلحکومت بشکیک میں کرغیزستان کے صدر سادیر جعفروو اور وزیراعظم عدیلبیک قیسمالئیوو سے ملاقاتیں کریں گے۔صدر زرداری کرغیزستان کے دارلحکومت بشکیک میں یادگار شہداء پر بھی حاضری دیں گے۔وہ یادگار شہداء پر پھول بھی چڑھائیں گے۔