ویب ڈیسک : وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کے تہران میں تعزیتی اجتماع میں شرکت کی ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اس موقع پر ایرانی صدر مسعود پزشکیان، سپیکر باقر قالیباف اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے تعزیت کی اور شہید آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کے بلندیٔ درجات کے لیے دعا کی۔
خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف شہید آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کے جنازے میں شرکت کے بعد دورۂ ترکیہ پر استنبول روانہ ہوں گے۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر اطلاعات عطا تارڑ، وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور بلاول بھٹو زرداری بھی ان کے ہمراہ ہیں۔