ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹاؤن شپ کا عوامی پارک خستہ حال، شہریوں نے فوری بحالی کا مطالبہ کر دیا

ٹاؤن شپ کا عوامی پارک خستہ حال، شہریوں نے فوری بحالی کا مطالبہ کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

افشاں رضوان: لاہور کے علاقے ٹاؤن شپ بلاک 4 میں واقع عوامی پارک خستہ حالی کا شکار ہو گیا ہے، جہاں بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی پر علاقہ مکینوں نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

مقامی افراد کے مطابق پارک کی حفاظتی دیواریں جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں، جبکہ صفائی کا نظام بھی نہ ہونے کے برابر ہے، جس کے باعث پارک کی حالت دن بدن خراب ہوتی جا رہی ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ بچوں کے لیے نصب کیے گئے جھولے بھی ٹوٹ چکے ہیں، جس سے نہ صرف بچوں کی تفریح متاثر ہو رہی ہے بلکہ کسی بھی وقت حادثہ پیش آنے کا خدشہ بھی موجود ہے۔

علاقہ مکینوں نے مطالبہ کیا ہے کہ پارک کی فوری مرمت، صفائی اور بچوں کے کھیلنے کے سامان کی بحالی کو یقینی بنایا جائے تاکہ شہریوں کو محفوظ اور بہتر تفریحی ماحول میسر آ سکے۔