ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلیٰ پنجاب آفس کے سالانہ اخراجات کا پلان، پٹرول اور تحائف پر 30 کروڑ مختص

وزیراعلیٰ پنجاب آفس کے سالانہ اخراجات کا پلان، پٹرول اور تحائف پر 30 کروڑ مختص
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راو دلشاد: ایوانِ وزیراعلیٰ پنجاب نے مالی سال کے دوران سالانہ خریداری کے لیے مرحلہ وار پروکیورمنٹ پلان جاری کرتے ہوئے مختلف اشیا اور خدمات کی خریداری کے لیے ای ٹینڈرنگ کے ذریعے بڈز طلب کر لیے ہیں۔

جاری کردہ پلان کے مطابق وزیراعلیٰ آفس کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی خریداری پر 15 کروڑ روپے خرچ کیے جائیں گے، جبکہ انٹرٹینمنٹ اور تحائف کی مد میں بھی 15 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔

دستاویزات کے مطابق ٹائروں اور بیٹریوں کی خریداری کے لیے 7 کروڑ روپے جبکہ اسٹیشنری کی خریداری کے لیے 2 کروڑ روپے کا تخمینہ رکھا گیا ہے۔

اس کے علاوہ آئی ٹی آلات، فرنیچر، مشینری اور دیگر ضروری سامان کی خریداری کے لیے بھی بڈز طلب کیے گئے ہیں۔ حکام کے مطابق تمام خریداری پنجاب حکومت کے ای ٹینڈرنگ سسٹم کے تحت شفاف طریقہ کار کے مطابق کی جائے گی۔