(احسن عباسی،بسیم افتخار)پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روزتیزی ریکارڈکی جارہی ہے۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبارکاآغازہنڈریڈانڈیکس میں 359پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ہوا جس کے بعدہنڈریڈانڈیکس 1لاکھ 84ہزار 880کی سطح پر پہنچ گیا۔
دوسری طرف انٹر بینک میں امریکی ڈالر 2 پیسے سستا ہوگیاجس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 278.15 روپے سے کم ہوکر 278.13 روپے پر آگیاہے۔