سٹی 42: پنجاب پولیس نے محرم الحرام کو پر امن بنانے کے لیے سوشل میڈیا پر قابل اعتراض مواد کی تشہیر کرنے پر گرفتاریاں اور مقدمات کا سلسلہ روزانہ کی بنیاد پر شروع کردیا
پنجاب پولیس محرم الحرام کو پرامن اور محفوظ بنانے کےلیے کوشاں ہے ،سوشل میڈیا پر قابل اعتراض مواد کی تشہیر کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا،24گھنٹےمیں سوشل میڈیاپلیٹ فارمزپرقابل اعتراض مواداپلوڈکرنےکے26واقعات رپورٹ کردیے ۔سوشل میڈیاپرقابل اعتراض موادشیئرکرنےپر20 مقدمات درج ہوئے ، 24 قانون شکن گرفتارکرلیے
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق فیس بک پرقابل اعتراض مواداپلوڈکرنےکے17واقعات رپورٹ ہوئے،وٹس ایپ 3اور 6 واقعات دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر رپورٹ ہوئے
گزشتہ روز قابل اعتراض و نفرت انگیز مواد اپ لوڈ کرنے کے 33واقعات رپورٹ ہوئے،قابل اعتراض مواد شیئر کرنے پر18مقدمات درج ہوئے ،20قانون شکن گرفتار کئے گئے،فیس بک پر قابل اعتراض مواد اپ لوڈ کرنے کے 21واقعات رپورٹ ہوئے،واٹس ایپ کے 3 جبکہ 9 واقعات دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر رپورٹ ہوئے،اب تک قابل اعتراض مواد شیئر کرنے پر 34 مقدمات درج ہوئے ، 37 افراد گرفتار کئے گئے۔
4روزمیں سوشل میڈیاپرقابل اعتراض موادشیئرکرنےپر72مقدمات درج ہوئے ،83افرادگرفتار ہوئے