ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیرِاعظم کا دو روزہ دورہءِ آذربائیجان، اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کرینگے

وزیرِاعظم کا دو روزہ دورہءِ آذربائیجان، اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کرینگے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے دو روزہ دورے پر شوشا، قرہ باغ پہنچ گئے. 

فذولی ہوائی اڈے پر آذربائیجان کے وزیرِ ثقافت عادل کرملی، آذربائیجان کے پاکستان میں سفیر خضر فرہادوف، پاکستان کے آذربائجان میں سفیر قاسم محی الدین اور اعلی سفارتی و حکومتی اہلکاروں نے وزیرِ اعظم شہباز شریف اور پاکستانی وفد کا استقبال کیا. 

نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی وزیرِ اعظم کے ہمراہ وفد میں شریک ہیں. 

وزیرِ اعظم شہباز شریف خانکندی میں اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے اور خطاب کریں گے. اس کے علاوہ وزیرِ اعظم سربراہی اجلاس میں شریک عالمی رہنماوں سے اہم ملاقاتیں بھی کریں گے.