سٹی 42 : بلوچستان کے ضلع قلات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت4.6ریکارڈ کی گئی جبکہ گہرائی 10کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز قلات سے 27کلو میٹر شمال مغرب میں تھا۔
زلزلے سے کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا، اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دکانوں سے باہر نکل آئے۔