طاہر جمیل:سی بی ڈی پنجاب کا عوامی تحفظ کے لیے بڑا قدم، روٹ 47 پر دو اسمارٹ پیڈیسٹرین کراسنگ سسٹمز نصب کر دیے گئے۔ سسٹم کی تنصیب پنجاب میں شہری سلامتی کے لیے ایک نئی مثال بن گئی۔
سسٹم کی تنصیب سےپیدل چلنےوالےباحفاظت سڑک عبورکرسکیں گے۔
کراسنگ سسٹم میں پُش بٹن،خودکارسگنلزاورسڑک میں نصب لائٹس شامل ہیں،جدیدنظام میں سکرینزپر اسلامی اقوال،ٹریفک آگاہی وقائداعظم کےفرمودات بھی شائع ہے،سکرینز پر وقت اور درجہ حرارت کی معلومات بھی فراہم کی جاتی ہیں،بٹن دبانےپر30سیکنڈ کیلئےسگنل بند، راہگیروں کومحفوظ کراسنگ کاموقع ملتاہے۔
ایک باراستعمال کےبعدسسٹم 60سیکنڈبعددوبارہ فعال ہوتاہےتاکہ ٹریفک کی روانی متاثرنہ ہو،سڑک میں نصب لائٹس واٹرپروف ہیں اور 50ٹن کاوزن برداشت کر سکتی ہیں،سسٹم بین الاقوامی معیار کے مطابق بنایا گیا،سسٹم کوسی بی ڈی پنجاب کی ٹیکنیکل ٹیم نےکافی ریسرچ کےبعدنصب کیا،سی بی ڈی روٹ47پررفتارکنٹرول کیلئے سپیڈ رڈرز، میٹرزاورسائن بورڈزبھی نصب کئے گئے ہیں۔
سی ای او سی بی ڈی پنجاب عمران امین کا کہنا تھا کہ عوامی تحفظ سی بی ڈی پنجاب کی اولین ترجیح ہے، جدیدانفراسٹرکچرکامقصدمحفوظ اورمنظم شہری ماحول فراہم کرناہے۔