ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماہرہ خان، بشریٰ انصاری اور اذان سمیع کی ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

Mahira Khan Dance
کیپشن: Mahira Khan Dance
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان،  بشریٰ انصاری اور گلوکار اذان سمیع کی ڈانس کی ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

 ہر دلعزیز اداکارہ ماہرہ خان کے پاکستان سمیت بھارت میں بھی بڑی تعداد میں مداح پائے جاتے ہیں، ماہرہ خان نے بھارتی فلم انڈسٹری میں لیجنڈری اداکار شاہ رخ خان کے مدِ مقابل فلم میں اپنی جاندار اداکاری اور خوبصورت اداؤں کے سبب سرحد پار بھی کافی داد وصول کی تھی،   ماہرہ خان، بشریٰ انصاری اور اذان سمیع کی ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی  ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Irfanistan (@irfanistan)

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو معروف ڈائریکٹر سلطانہ صدیقی کے گھر ہونے والی شادی کی تقریب کی ہے، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پہلے ماہرہ خان دیگر اداکاراؤں کے ساتھ ڈانس فلور پر جلوہ گر ہوتی ہیں اور اُس کے بعد   بشریٰ انصاری اور اذان سمیع ڈانس کرتے ہیں۔ ماہرہ خان کی اس ڈانس ویڈیو کو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر تیزی سے شیئر کیا جارہا ہے۔

دوسری جانب مداحوں کی جانب سے ماہرہ خان اور بشریٰ انصاری کے ڈانس کو بہت پسند کیا جارہا ہے۔

شادی کی تقریب میں بشریٰ انصاری، ماہرہ خان، اذان سمیع، سجل علی، زارا نور عباس اور اسد صدیقی سمیت دیگر شوبز ستاروں  نے شرکت کرکے تقریب کو چار چاند لگائے۔