تین ڈی آئی جیز یواین مشن کیلئے نامزد

تین ڈی آئی جیز یواین مشن کیلئے نامزد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصر کھوکھر)پنجاب حکومت نےتین ڈی آئی جیزکویواین مشن کے لئےنامزدکردیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سےتین ڈی آئی جیزکویواین مشن کے لئےنامزدکیا گیا ہے،ان افسران میں سیدخرم علی شاہ ،کیپٹن ریٹائرڈفیصل علی رانا اورافضال احمدکوثرشامل ہیں،تینوں ڈی آئی جی جیز کوڈپٹی چیف کمشنریواین مشن افریقہ کے لئےنامزدکیاگیاہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ  حکومت پنجاب نےدو ڈی آئی جیز کےتبادلے کا نوٹیفکیشن جاری کیا، حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سی پی او گوجرانوالہ ڈی آئی جی گوہر مشتاق بھٹہ کا تبادلہ کیا گیا،گوہر مشتاق بھٹہ کوکمانڈنٹ پولیس ٹریننگ سکول ملتان تعینات کر دیا گیاجبکہ ڈی آئی جی رائے بابر سعید کو گوہر مشتاق بھٹہ کی جگہ سی پی او گوجرانوالہ تعینات کر دیا گیا ہے،محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نےتبادلے کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔

قبل ازیں  محکمہ داخلہ پنجاب نے دو  ڈی آئی جیز کے تبادلے کی سمری وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو ارسال کی تھی، محکمہ داخلہ پنجاب نے سینئر پولیس افسر محسن رفیق کو ڈی آئی جی جیل خانہ جات ملتان لگانے کی تجویز دی تھی جبکہ محسن رفیق کو ڈی آئی جی جیل خانہ جات ڈیرہ غازی خان کا اضافی چارج بھی دیاکی تجویز دی گئی تھی۔اس حوالے سے محکمہ داخلہ پنجاب نےوزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو سینئر پولیس افسر رانا رؤف کو ڈی آئی جی بہاولپور لگانے کی تجویزارسال کی تھی۔

یاد رہے کہ  لاہور ہائیکورٹ نے بھی ضلعی عدالتوں کے 14 ججز کے تبادلے کردیئے تھے، تبدیل ہو نےوالوں میں 2 سیشن، 5 ایڈیشنل سیشن اور 7 سول ججز شامل ہیں، دو سیشن ججز کو بینکنگ جرائم کورٹ تعیناتی کے لئے انکی خدمات وفاقی حکومت کے سپرد کردیں۔ تبدیل ہونیوالے تمام ججز کو 20 جون تک نئی تعیناتی کا چارج دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔ تقرری کے منتظر ملک علی ذوالقرنین کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لیہ تعینات کیا گیا ہے جبکہ ان کے پیش رو سیشن جج کو مزید تقرری کے لئے لاہور ہائیکورٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer