گھر میں خوفناک آتشزدگی،آگ لگنے کی وجہ بھی سامنے آگئی

گھر میں خوفناک آتشزدگی،آگ لگنے کی وجہ بھی سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن خالد) اچھرہ کے علاقے مقبول روڈ پر گھر میں آگ بھڑک اٹھی،آتشزدگی سے لاکھوں کا قیمتی سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں اچھرہ کے علاقہ  مقبول روڈ پر گھر میں اچانک  آگ بھڑک اٹھی، فرنیچر اور دیگر لکڑی کا سامان پاس ہونے کی وجہ سے آگ فورا پھیل گئی،آتشزدگی سے لاکھوں کا قیمتی سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔واقعہ کی اچلاع ملتے ریسکیو1122 کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں اور کارروائی شروع کی،واقعہ میں گھر کا قیمتی سامان جل کر راکھ کا ڈھیر بن گیا جبکہ   کسی بھی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،گھرمیں رات گئے شارٹ سرکٹ کے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ جس نے دیکھتےہی دیکھتے پورے گھرکواپنی لپیٹ میں لے لیا۔

ذرائع ابلاغ کا کہناتھا کہ ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر1 گھنٹےکی تگ و دو کےبعد آگ پر قابو پایا،آتشزدگی کے باعث لاکھوں روپے کا سامان جل کرراکھ ہوگیا،تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

واضح رہے کہ  گلبرگ منی مارکیٹ کے قریب بھی  گھر میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا تھا،آتشزدگی  گھر میں کھڑی گاڑی میں لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتےعمارت کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا اور آتشزدگی سے قیمتی گاڑیاں جل کر خاکستر ہوگئیں، یہ واقعہ گلبرگ 2 کے علاقے میں پیش آیا تھا جہاں گاڑی کو آگ  لگنے سےگھر میں موجود دیگر گاڑیاں بھی جل گئیں تھیں جبکہ دیگر قیمتی سامان بھی خاکستر ہوگیا۔ آتشزدگی کا واقعہ پیش آنے کے بعد  گھر والوں نے بھاگ کر اپنی جان بچائی۔

یاد رہے کہ داتا دربار کے قریب بھی گھر میں آگ لگنے سے گھر میں موجود 6 ماہ کا بچہ رافع جھلس کر دم توڑ گیاتھا۔داتا دربار پیر مکی روڈ پر گھر میں آتشزدگی کا خوفناک حادثہ پیش آیا تھا۔اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer