ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں، الیکشن کمیشن میں بڑے پیمانے پر تبادلے

بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں، الیکشن کمیشن میں بڑے پیمانے پر تبادلے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں ، الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں 65 افسران کے تبادلے کر دیئے جن میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرز،ریجنل الیکشن کمشنرز، الیکشن آفیسرز شامل ہیں۔

 چیف الیکشن کمشنر کی منظوری کے بعد الیکشن کمیشن نے 65 افسران کے تبادلوں کا  نوٹیفکیشن جاری کر دیا، نوٹیفکیشن کے مطابق الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ کے 4 افسر، صوبائی الیکشن کمیشن پنجاب کے 17، سندھ کے 14 اور خیبرپختونخوا کے 18 افسروں، صوبائی الیکشن کمیشن بلوچستان کے 12 افسران کے تبادلے کردیئے گئے۔

الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کی حلقہ بندیوں والے اضلاع کے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرز کو 6 جولائی سے پہلے چارج سنبھالے کا حکم دے دیا۔

دوسری جانب پنجاب حکومت نے بلدیاتی انتخابات کے دنگل کی تیاری بھی شروع کردی، پنجاب حکومت نے اراکین اسمبلی کو رواں سال کے آخر تک بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ شروع کرنے کا گرین سگنل دے دیا،  اراکین اسمبلی کو کورونا کے ساتھ ساتھ بلدیاتی انتخابات پر بھی توجہ مرکوز رکھنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں- 

 

  اراکین اسمبلی کو حلقوں میں ترقیاتی کاموں کی تفصیلات بھی فراہم کرنے اور اپنے اپنے حلقوں میں زیادہ سے زیادہ توجہ دینے کی ہدایات کی گئی ہیں، اراکین اسمبلی پارٹی قیادت کے ساتھ مل کر بلدیاتی انتخابات کے لئے کام کریں گے۔

 

واضح رہے کہ 24 جون کو الیکشن کمیشن نے پنجاب کے 36 اضلاع میں پہلے مرحلے کے لیے حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری کرتے ہوئے کمیٹیاں تشکیل دے دی تھیں،حلقہ بندیاں 6 جولائی سے 13 اکتوبر تک مکمل کی جائیں گی۔

الیکشن کمیشن کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق   حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست 27 جون سے 20 اگست تک آویزاں کی جائے گی، شہری حلقہ بندیوں پر اعتراضات 22 اگست سے 6 ستمبر تک دائر کرسکیں گے، اعتراضات 12 اکتوبر کو دور کیے جائیں گے، حلقہ بندیوں کی حتمی لسٹ 13 اکتوبر کو آویزاں کی جائے گی۔

Sughra Afzal

Content Writer