سٹی42: وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدار نے کہا ہے کہ سابق ادوار میں ہونے والی اربوں روپے کی کرپشن نے ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کیا، بدعنوان عناصر نے ذاتی تجوریاں بھرنے کیلئے ملک کا بیڑا غرق کیا۔
وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نئے پاکستان میں کرپٹ عناصر کا بلاتفریق احتساب ہو رہا ہے، اپوزیشن جماعتیں لوٹ مار کی دولت بچانے کی ناکام کوشش کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے پاکستانی قوم کو نئی امید دی ہے، شفاف قیادت ہی کرپشن فری پاکستان بنائے گی، عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ جن عناصر نے قومی خزانہ لوٹا ہے، انہیں حساب بھی دینا ہوگا۔