سٹی 42: موٹروے کے مختلف مقامات پر سر شام دھند چھا گئی ۔
ترجمان سنٹرل ریجن کے مطابق موٹروے پولیس حکام کے مطابق شدید دھند کی وجہ سے لاہور اسلام آباد موٹروے ایم 2 پر بڑی گاڑیوں کا داخلہ بند کردیا گیا ۔بڑی گاڑیوں کا داخلہ لاہور سے کوٹ مومن تک عارضی طور پر بند کیا گیا۔بڑی گاڑیوں کے لیےموٹروے ایم 3 فیض پور سے درخانہ تک دھند کی وجہ سے بند کردی گئی ۔موٹروے ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے گوجرہ تک دھند کی وجہ سے بند
جبکہ موٹروے ایم 4 خانیوال سے ملتان تک دھند کی وجہ سے بند کی گئی ۔
موٹرویز کی بندش کا مقصد عوام کی جان و مال کا تحفظ ہے۔دھند میں لین کی خلاف ورزی خطرناک حادثات کا باعث ہو سکتی ہے۔روڈ یوزرز لین ڈسپلن پر سختی سے عمل کریں۔
شہری دن کے اوقات میں سفر کو ترجیح دیں۔دھند میں صبح 10 تا شام 6 تک محفوظ سفری اوقات ہیں۔ڈرائیور حضرات فوگ لائٹس لازمی استعمال کریں۔