ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا حکومت نے مینول اسٹامپ پیپرزکی فروخت پر پابندی عائد کردی۔
اب صرف ای اسٹامپ جاری ہوں گے،محکمہ ریونیو اینڈ اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخوا نےباضابطہ مراسلہ جاری کر دیا جس میں تمام ضلعی خزانہ دفاترکو غیر استعمال شدہ مینول اسٹامپ پیپر کی فروخت بند کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
صوبے میں اب صرف ای اسٹامپ جاری ہوں گےجو 2022 سےصوبےکا سرکاری بینک آف خیبرجاری کررہا ہے،ای اسٹامپ کا مقصد مینول اسٹامپ نظام میں مالی بےضابطگیوں کی روک تھام ہے۔