افشاں رضوان:عوام ایک بار پھر سے مہنگائی جیسے سنگین مسئلے سے دو چار، گھر میں روٹی جیسی بنیادی ضرورت بھی مشکل سے پوری ہو پا رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سبزیوں، پھل اور دیگر چیزوں کی سرکاری اور مارکیٹ نرخوں میں واضح فرق پایا گیا ہے۔ پیاز کی سرکاری نرخ50،بازارمیں100روپےکلومیں فروخت، ٹماٹرسرکاری نرخ65،بازارمیں120روپےکلومیں فروخت، لہسن دیسی سرکاری نرخ162،بازارمیں180روپےکلومیں فروخت، ادرک سرکاری نرخ290،بازارمیں400روپےکلومیں فروخت، ساگ سرکاری نرخ23،بازارمیں50روپےکلومیں فروخت، آلوسرکاری نرخ22،بازارمیں50روپےکلومیں فروخت، مٹرسرکاری نرخ66،بازارمیں120روپےکلومیں فروخت جبکہ ٹینڈےسرکاری نرخ105،بازارمیں130روپےکلومیں فروخت کیے جا رہے ہیں۔
پھلوں کی دنیا میں سیب سفیدسرکاری نرخ190،بازارمیں300روپےکلومیں فروخت، مسمی سرکاری نرخ 120 ، بازار میں 150 روپےفی درجن میں فروخت، کینوسرکاری نرخ140،بازارمیں240روپےفی درجن میں دستیاب اور کیلاسرکاری نرخ130،بازارمیں150روپےفی درجن میں فروخت کیا جا رہا ہے۔
اسی طرح اناردانےدارسرکاری نرخ 942 ، بازار میں 1000 روپےکلو میں فروخت کیا جا رہا ہے۔