وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے، شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔

 زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4 اعشاریہ 9 ریکارڈ کی گئی، زیر زمین زلزلے کی گہرائی 137 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز افغانستان تاجکستان بارڈر ریجن ہے ۔واضح رہے آج صبح مراکش کے وسطی علاقے آزیلال میں 5.1 شدت کے زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر ہر طرف لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں مراکش کے نیشنل جیولوجیکل انسٹی ٹیوٹ کے جاری کردہ بیان کے حوالے سے بتایا گیا کہ زلزلہ صبح کے وقت آیا اور اس کی شدت 5.1ریکارڈ کی گئی ہے اور اس کامرکز عط محمد کا قصبہ بتایا گیا ہے۔

  میڈیا رپورٹس کے مطابق آزیلال کے علاقے میں آنے والےزلزلے میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔تاہم زلزلہ آنے پر لوگ خوف کے عالم میں اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔واضح رہے کہ اس منظر نے ستمبر کے زلزلے (8.6شدت) کی یادیں تازہ کر دیں جب آدھی رات میں مکانات گرنے سے تقریباً 3,000 افراد ہلاک اور کئی ہزار زخمی ہوئےتھے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز جاپان میں 7.6 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں درجنوں عمارتیںگرگئیں اور ان کے ملبے تلے د ب کر48 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔


 

Ansa Awais

Content Writer