مریم  نواز نے عمران خان کی اینٹ سے اینٹ بجا دی

 مریم  نواز نے عمران خان کی اینٹ سے اینٹ بجا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : مریم  نواز نے بہاولپور میں پاور شو سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کی اینٹ سے اینٹ بجا دی، کہا نااہلی  اور نالائقی کے سمندر کو تبدیلی کہتے ہیں،کیا کشمیر فروشی کو تبدیلی کہتے ہیں،کیا  بیروز گاری کو تبدیلی کہتے ہیں،کیا مہنگی  چینی ،مہنگی بجلی کو تبدیلی کہتے ہیں،فارن فنڈنگ میں اربوں کا کیس ہے،پھر کہتے ہیں فوج جانتی ہے میں کرپٹ نہیں ہوں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کےسمندرکارخ اسلام آبادموڑدوں توکیاہوگا،آج مہنگائی سےہرکوئی پریشان ہے،جس دن پی ڈی ایم نے استعفے دے دیے حکومت کا اسی دن کام تمام ہوجائے گا،آج آٹا 80سے نوے روپے کلو ہے،چینی 120روپے کلو ہے، بجلی ،گیس  کی قیمتیں روز بڑھ رہی ہیں،نیپرا کہہ رہا کہ 25 فیصد بجلی بڑھانی پڑے گی،عوام اپنے پیاروں کیلئے ادویات لیں یا بجلی کے بل دیں۔

اس نالائق وزیر اعظم کو گھر بھیجیں،اڑھائی سال بعد ہاتھ کھڑے کردیے ہیں،کہتے ہیں بغیر تیاری حکومت میں نہیں آنا چاہئے، بہاولپور نے فیصلہ سنادیا حکومت کے دن گنے جاچکے ہیں،پنجاب کو طعنہ دیا جاتا تھا یہ ظلم کیخلاف کھڑا نہیں ہوتا،اب پنجاب اپنے حقوق لینے کھڑا ہوگیا ، اب پنجاب حقوق لینے کیلئے تیار ہے،جب پنجاب کھڑا ہوتا ہے تو کس کی ٹانگیں کانپتی ہیں،سلیکٹڈ بھی دیکھ لے،سلیکٹرز بھی دیکھ لیں،اپنا حق چھیننے کیلئے تیار ہو،ان کو گھر بھیجنے کیلئے تیار ہو،کیا مہنگائی کے اس طوفان کو تبدیلی کہتے ہیں،نااہلی  اور نالائقی کے سمندر کو تبدیلی کہتے ہیں،کیا کشمیر فروشی کو تبدیلی کہتے ہیں،کیا  بیروز گاری کو تبدیلی کہتے ہیں،کیا مہنگی  چینی ،مہنگی بجلی کو تبدیلی کہتے ہیں،کیا آٹا ،چینی ،ایل این جی چوری کو تبدیلی کہتے ہیں،کیا ادویات میں ڈکیتی کرنیوالوں کو نوازنے کوتبدیلی کہتے ہیں،کیا تابعداری کو تبدیلی کہتے ہیں.

اسلام آباد میں پولیس نے تحریک انصاف کو ماننے والے کو گولیاں مار کر ماردیا،اس کیلئے پی ٹی آئی نے نہیں ۔ہم نے آواز اٹھائی ،جعلی وزیر اعظم کو آواز اٹھانے کی جرات نہ ہوئی ۔بلوچستان میں مزدوروں کو قتل کردیا ۔کسی کے کان پر جوں نہیں رینگی ،کیا اسے تبدیلی کہتے ہیں؟ بار بار کہتے ہیں کہ فوج جانتی ہے میں کرپٹ نہیں ،2 لاکھ تنخواہ پھر 300کنال کا گھر کیسے چلتا ہے،محل میں درجنوں نوکر رکھے ہیں ،علیمہ باجی کے اربوں کے اثاثے ہیں پھر کہتے فوج جانتی ہے میں کرپٹ نہیں ،فارن فنڈنگ میں اربوں کا کیس ہے،پھر کہتے ہیں فوج جانتی ہے میں کرپٹ نہیں ہوں۔

اربوں روپےکی بیرون ملک سے فنڈنگ ہوئی،لیکن تحقیقات کو آگےنہیں بڑھنےدیتا،غریبوں کی جھونپڑیاں گرا کر اپنا گھر ریگولرائز کرالیا پھر بھی فوج جانتی ہے میں کرپٹ نہیں۔ایک اینٹ نہیں لگائی لیکن قر ض بڑھ گئے  پھر بھی کہتے ہیں فوج جانتی ہے  میں کرپٹ نہیں۔اب فوج بھی بولے گی تم نے بڑی ایمانداری سے کرپشن کی ہے،کروڑوں روپے لوٹنے والوں کو نیب سے بچایا، ملک سے فرار کرایا۔
پی ڈی ایم کی   بہاولپور ریلی سے خطاب کرتے ہوئے  سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ آج وزرا ٹی وی پر بیٹھ کر کہیں گے ریلی ناکام ہوگئی،  آپکےمسائل کا حل آپ کا صوبہ، آپ کی اسمبلی اور وزیراعلیٰ ہے،آج منہگائی عروج پرہے،کسان پس گیاہے،انکےمسائل بہت ہیں،مالم جبہ کیس کھلنے نہیں دیتا، کہتا ہے فوج جانتی ہے میں کرپٹ نہیں ہوں، ایک انٹرویو میں مان گیا کہ رانا ثنا اللہ پر جھوٹا مقدمہ بنایا گیا،اس کو رانا ثنااللہ کا جھوٹا مقدمہ  تو نظر آتا  ہے،عاصم باجوہ کی کرپشن نظر نہیں آتی ۔73 سال کی تاریخ میں اتنی نالائق ،نااہل اور کرپٹ حکومت نہیں آئی ،پنجاب تبدیلی لانے کیلئے تیار ہے؟ میرا سوہنا پنجاب زندہ باد،پاکستان زندہ باد۔
اے این پی رہنما میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ  ظلم کا خاتمہ قریب ہے، مظلوم جیتیں گے، ظالموں کو ہار ہوگی، ہم تمہارا مقابلہ میدان میں کریں گے، اسمبلیوں میں کریں گے، تم صرف چھپ سکتے ہو، عمران کی حکومت کا خاتمہ قریب ہے، یہ کہہ رہے ہیں ہم کچھ نہیں کرسکتے تو تم کیا کرسکتے ہو، عمران خان کی حکومت دہشت گردی کا خاتمہ نہیں کرسکتی، بہاولپور کےلوگوں کو ریلی نکالنےپرمبارک باد پیش کرتا ہوں۔

Raja Sheroz Azhar

Article Writer