ظالم شوہر نے چھریوں کے وار سے اہلیہ کو قتل کردیا

ظالم شوہر نے چھریوں کے وار سے اہلیہ کو قتل کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( فہد علی ) مغلپورہ کے علاقے میں ظالم خاوند نے چھریوں کے وار کرکے بیوی کو قتل کردیا، ملزم موقع سے فرار، پولیس نے خاتون کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کردی۔

گھریلو ناچاقی پر شوہر نے بیوی کا قتل کردیا، 35 سالہ ثنا 5 بچوں کی ماں اور اسکی 10 سال قبل محمد فیاض سے شادی ہوئی تھی۔ محمد فیاض نے گھریلو رنجش پر چھریوں کے وار کرکے بیوی کو قتل کیا۔

اہل علاقہ کا کہنا تھا کہ مقتولہ ثنا کو خون میں لت پٹ دیکھ کر اسکی بہن نے مدد کےلیے ہمسایوں کے دروازے کھٹکھٹائے، مگر تب تک ملزم موقع سے فرار ہوچکا تھا۔ مکینوں کا کہنا تھا کہ ملزم فیاض کا ذہنی توازن درست نہیں لگتا، اکثر اسے محلے میں عجیب باتیں کرتے بھی دیکھا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ واقعے کا مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی گئی ہے جلد مقتولہ کے خاوند ملزم فیاض کو گرفتار کرلیا جائے گا۔