ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گرین ٹاؤن میں 6 سالہ بچی سے زیادتی کا ملزم  گرفتار

گرین ٹاؤن میں 6 سالہ بچی سے زیادتی کا ملزم  گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک، عابد چوہدری: گرین ٹاون کے علاقہ میں 6 سالہ بچی سے زیادتی کے ملزم کو پولیس نے چھاپہ مار کر گرفتار کرلیا۔

ملزم واردات کرکے فرار ہوگیا تھا ڈی ایس پی ناصر محمود باجوہ نے متاثرہ بچی سحر کی والدہ صائمہ کی درخواست پر نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کے لیے شواہد اکٹھے کیئے۔ پولیس ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے ملزم سلمان کو چھاپہ مار کر گرفتار کرلیا، ملزم نے دوران تفتیش اپنے جرم کا اعتراف کیا ہے، ڈی آئی جی آپریشن لاہور رائے بابر سعید کے فوری نوٹس لینے اور ملزم کی گرفتاری پر اہل علاقہ نے پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ملزم کو سخت سزا دلوانے کا مطالبہ کیا۔

ڈی ایس پی ٹاون شپ سرکل ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ ڈی آئی جی آپریشن لاہور رائے بابر سعید کی ہدایت پر فوری عمل درآمد کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا گیا ملزم سے تفتیش مکمل کرکے اس کا جلد چالان عدالت میں جمع کروایا جائے گا۔

                           

Shazia Bashir

Content Writer