ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انسپکٹر کے عہدے پر ترقی پانے والے 34 افسران کونوٹیفکیشن جاری

انسپکٹر کے عہدے پر ترقی پانے والے 34 افسران کونوٹیفکیشن جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی: ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ نے انسپکٹرکےعہدے پرترقی پانے والے34 افسران کانوٹیفکیشن جاری کردیا۔ ترقی پانے والوں میں لاہورکے6افسران شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ پنجاب اظہر حمید کھوکھر کی سربراہی میں سنٹرل پولیس آفس لاہور میں ڈیپارٹمنٹل پروموشن بورڈ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں 34 سب انسپکٹروں کو انسپکٹر کے عہدے پر ترقی والوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

ترقی پانے والوں میں لاہوررکے 6، گوجرانوالہ ریجن کے 8، فیصل آباد 9، ڈی جی خان 1، ساہیوال 2، شیخوپورہ 1 ، سرگودھا 1 ، بہاولپور1اور ملتان کے 5 افسران شامل ہیں۔

 ڈیپارٹمینٹل پروموشن بورڈ کے دیگر ممبران میں ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ، سید خرم علی، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ، سلمان چودھری، ڈی آئی جی ہیڈ کواٹرز بی اے ناصر ، اے آئی جی ڈسپلن شہزاد اکبر، اور اے آئی جی لیگل عبدالرب چودھری شامل تھے۔