(منیر باجوہ ): لاہور ہائیکورٹ کا جلد انصاف کی فراہمی کیلئے بڑا اقدام، پنجاب بھر میں فوجداری، سول ماڈل کورٹس قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے جلد انصاف کی فراہمی کیلئے پنجاب کے تمام اضلاع میں فوجداری، سول ماڈل کورٹس قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سید منصور علی شاہ نے کیس مینجمنٹ پلان 2017 کے تحت تمام اضلاع میں 2، 2 ماڈل کورٹس بنانے کی منظوری دیدی ہے۔ اس حوالے سے پنجاب کے تمام سیشن ججز کو مراسلہ بھی جاری کردیا گیا، مراسلے میں کہا گیا ہے کہ تمام سیشن ججز اپنے اپنے اضلاع میں قتل کے مقدمات کے فیصلوں کیلئے ایک، ایک ماڈل کورٹس بنائیں۔