ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بسنت پر اربوں کا کاروبار ؛ دیگر شہروں سےبھی بسنت منانے کی درخواست آرہی ہے ؛مریم نواز

بسنت پر اربوں کا کاروبار ؛ دیگر شہروں سےبھی بسنت منانے کی درخواست آرہی ہے ؛مریم نواز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:  وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا بسنت کی وجہ سے اربوں کا کاروبارہورہا ہے،بیرون ملک سے بھی لوگ بسنت کیلئے لاہور آرہے ہیں۔
وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف  نے کہا پتنگ اڑانے کی اجازت 8،7،6 فروری کو صرف لاہور میں ہے، پنجاب میں ریگولیشن کا کائٹ فلائنگ قانون بنادیا گیاہے۔قانون میں سزا، جرمانہ، پتنگ اور ڈور سے متعلق بتایا گیا ہے۔لاہور میں بسنت کو محفوظ بنانے کیلئے مربوط نظام بنایاگیا ہے۔
 ان کاکہنا تھا کہ مجھے معلوم تھا کہ لوگ بسنت کے لوٹنے کے خواہاں ہیں اور بسنت کی خوشیوں کو دیکھنا چاہتے ہیں۔ لیکن میں نے اندازہ نہیں لگایا تھا کہ بسنت کے اعلان پر ایسا جوش و خروش ہوگا، ایک قسم کا جنون پیدا ہوگا۔ لاہور میں لوگ بے حد خوش ہیں اور صرف لاہور نہیں، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، فیصل آباد اور راولپنڈی سے بھی درخواستیں آ رہی ہیں کہ ہمارے شہروں میں بھی بسنت منائی جائے۔ میں چاہتی ہوں کہ پنجاب میں رہنے والے لوگ اپنے کلچر اور تاریخی ورثے کو سنبھال کر رکھیں۔ اس پر فخر کریں۔ اپنی شناخت کو مضبوط کریں۔ اسی سوچ کے تحت بسنت کو دوبارہ زندہ کرنے کا فیصلہ ہوا۔ نواز شریف صاحب نے بھی اس کی حوصلہ افزائی کی۔ ماضی میں بسنت کو پنجاب میں بھرپور انداز میں منایا جاتا تھا۔ مقصد یہ ہے کہ نئی نسل کو اپنی تہذیب سے جوڑا جائے۔ انہیں بتایا جائے کہ پنجاب کتنا خوبصورت اور زندہ دل صوبہ ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا فساد، انتشار اور گالم گلوچ کی سیاست کو ختم کرنا ہوگا ۔گزشتہ دورمیں انتشار اور انتقام کی سیاست کو فروغ دیا گیا،وہ ملکی املاک جلا رہے تھے، ہم ملک کو سنواررہے ہیں، فساد اور انتشار کی سیاست پی ٹی آئی کا وتیرہ ہے،ماضی میں کارکردگی کے بجائے جھوٹابیانیہ فروغ دیا گیا،عوام نے انتشار اور فساد کی سیاست کو مسترد کردیا ہے۔آپ کے جیل کے باہر بیٹھنے پر مجھے کوئی اعتراض نہیں،کیا آپ کی ذمہ داری جیل کے باہر بیٹھنا ہے، لاہور کے 3 چکرکاٹے، ان کیلئے کوئی نہیں نکلا، سیاسی اختلافات کو دشمنی میں بدلا گیا،پنجاب کے تمام بڑے شہر اب سیف سٹی سے منسلک ہیں ،پنجاب کا ہرشہرسی سی ٹی وی سے مانیٹرکیاجاتا ہے۔پنجاب حکومت شہریوں کی فلاح و بہبود کیلئے کام کر رہی ہے، پنجاب بھر میں 30 ہزار کلومیٹرسڑکیں زیرتعمیر ہیں۔دوسرے ملکوں سے پنجاب آنے والے وفودمثبت پیغام لے کر واپس جاتے ہیں، 
عالمی سطح پر ملکی مثبت تشخص مزید اجاگرکرنے کیلئے سب کو کرداراداکرنا چاہیے،ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔
تعلیم اور صحت سمیت مختلف شعبوں میں انقلابی اقدامات کئے ہیں، عوام کا معیارزندگی بلند کرنااوردہلیز پر سہولتوں کی فراہمی مشن ہے، خواتین کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے ہرممکن اقدامات کر رہے ہیں