سٹی 42: ریسکیو 1122 کی ایمرجنسی ہیلپ لائن میں تکنیکی خرابی کے باعث شہریوں کو متبادل نمبرز فراہم کر دیے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق انجینئرز خرابی دور کرنے میں مصروف ہیں جبکہ حکام کا کہنا ہے کہ سروس جلد بحال کر دی جائے گی۔
ریسکیو حکام نے ایمرجنسی کی صورت میں شہریوں کو ان نمبرز پر ( 03334481746 , 03326461122 , 03334120895 , 04237423372) رابطہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔
حکام کے مطابق یہ اقدام شہریوں کی فوری مدد یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ریسکیو ٹیمیں بروقت پہنچ سکیں۔
ریسکیو 1122 نے عوام کو یقین دلایا ہے کہ ہیلپ لائن کی خرابی جلد دور کر دی جائے گی۔