ویب ڈیسک: متحدہ عرب امارات میں سونے کی قیمتوں میں ریکارڈ سطح کے بعد تیزی سے کمی کے باعث شہریوں اور سرمایہ کاروں نے اپنے زیورات بیچنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق سونے کی قیمتیں تاریخی بلندی کے بعد اچانک گرنے سے دبئی گولڈ سوک میں فروخت کنندگان کی لمبی قطاریں نظر آئیں، جہاں لوگ اپنے زیورات اور دھاتیں بیچنے کے لیے پہنچ رہے ہیں۔ بہت سے شہری قرض اتارنے اور جائیداد خریدنے کے لیے زیورات فروخت کر رہے ہیں، جبکہ بعض سرمایہ کار بھی منافع کی وصولی کے بعد اپنی سرمایہ کاری کی ہوئی سونا و چاندی فروخت کر رہے ہیں۔
اس اتار چڑھاؤ نے یو اے ای میں سونے کی مارکیٹ میں غیر معمولی سرگرمی پیدا کر دی ہے اور اس کے اثرات مقامی سطح پر بھی واضح ہو رہے ہیں۔