پیپلز پارٹی آئے گی، روزگار لائے گی، آصفہ بھٹو کا ریلی سے خطاب

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: سکھر میں پاکستان پیپلز پارٹی کی نوجوان لیڈر آصفہ بھٹو زرداری کی قیادت میں بہت بڑی انتخابی ریلی گلوب چوک پر پہنچ گئی۔کارکنوں اور پیپلز پارٹی کے حامیوں کی بہت بڑی تعداد ریلی میں شریک ہے۔ 


گلوب چوک  پر آصفہ بھٹو زرداری کا خطاب

شہید بینظیر بھٹو کی تصویر آصفہ بھٹو نے گلوب چوک پر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ، محترمہ بے نظیر بھٹو بھی آپ کے حق کیلئے لڑتی تھیں۔ شہید محترمہ عورتوں کے حقوق کیلہے لڑتی تھیں.شہید بی بی نے خواتین کی زندگی بہتر بنائی۔ میری ماں کو شہید کیا گیا پھر ان کا مشن آصف زرداری نے شروع کیا۔ ہم بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت لاکھوں خواتین کی مدد کرر رہے ہیں۔ ہماری جماعت غریبوں کے حقوق کیلئے لڑ رہی ہے۔ باقی جماعتیں امیروں کو مزید امیر بنا رہی ہیں۔  بلاول بھٹو زرداری انشاء اللہ آپ کے ووٹوں سے وزیراعظم بنیں گے۔ وہ غریبوں کے حقوق کے لئے لڑ رہے ہیں۔ پیپلزپارٹی آئے گی ، روزگار لائے گی۔ بلاول وزیراعظم بنے گا اور روزگار لائے گا۔

 آج میرا جنم دن بھی ہے

سکھر کی ریلی کے دوران آصفہ بھٹو نے بتایا کہ آج میرا جنم دن بھی ہے۔ آصفہ بھٹو کے اس اعلان پر ریلی کے شرکا نے پر زور نعرے لگا کر انہین سالگرہ کی مبارک باد دی۔ آصفہ بھٹو نے کہا کہ عوام آٹھ فروری کو تیر پر مہر لگائیں۔ جی ڈی اے، بی ڈی اے نہیں چلے گا، صرف تیر چلے گا۔