(ویب ڈیسک)الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی خالی مزید 31 نشستوں پر ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کردیا۔
امیدوار 10 سے 14 فروری تک کاغذات نامزدگی جمع کراسکیں گے ،15 فروری کو امیدواروں کی فہرست آویزاں کی جائیگی، 18 فروری کو امیدواروں کی سکروٹنی کی جائیگی۔ امیدوار یکم مارچ تک کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے،امیدواروں کو 2 مارچ کو نشانات الاٹ کئے جائیں گے۔خالی حلقوں میں 19 مارچ کو پولنگ ہوگی۔
جن حلقوں میں الیکشن شیڈول کیا گیا ہےان میں این اے 2سوات ، این اے 3 سوات ، این اے5 ، 6 اور 7 لوئر دیر شامل ہے، اس کے علاوہ این اے 8 مالاکنڈ ، این اے 9 بونیر ،این اے 16 ایبٹ آباد میں ضمنی الیکشن ہوگا شیڈول کیا گیا ہے ۔
این اے 19 صوابی ، این اے 20 مردان ، این اے 28 پشاور ، این اے 30 پشاور ، این اے34 کرک، این اے 40 باجوڑ ، این اے 42 مہمند ، این اے 44 خیبر ، این اے 61 راولپنڈی ، این 70 گجرات ، این اے 87حافظ آباد، این اے 93خوشاب ، این اے 96 میانوالی ، این اے 107 فیصل آباد، این اے 109فیصل آباد ، این اے 135 لاہور، این اے 150 خانیوال، این اے 152 خانیوال ، این اے 158 ملتان ، این اے 164 ، این اے 165 وہاڑی ، این اے 177 رحیم یارخان اور این اے 187 لیہ میں بھی ضمنی الیکشن 19 مارچ کو شیڈول کیا گیا ہے۔