ماں کی لاش 2سال تک فریزر میں رکھنے والی خاتون گرفتار

file photo
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:امریکا میں 96سالہ ماں کی لاش کو دو سال تک فریزر میں رکھنے کے جرم میں 69سالہ خاتون کو گرفتار  کر لیا گیا ہے ۔

 غیر ملکی خبر رساں ادارے ’شکاگو نیوز ‘کے مطابق ریاست کنیٹکی کی رہائشی سبرینا واٹسن نامی خاتون نے پولیس کو شکاگو میں رہائش پزیر اپنی نانی 96 سالہ ’ریجینا مائیکلسکی ‘کی گمشدگی کی اطلاع دی تھی،پولیس نے انکشاف کیا ہے کہ ریجینا مائیکلسکی کی لاش ان کے گھر کے گیراج میں موجود ایک فریزر سے برآمد  کی گئی ہے۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ شواہد کے مطابق ریجینا مائیکلسکی کی موت مارچ 2021 میں ہوئی ، جب سے لاش کو فریزر میں ہی رکھا گیا ہے، موت کی تاحال وجہ سامنے نہیں آ سکی ، لاش کا ٹمپریچر نارمل ہونے کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

 پولیس تفتیش میں سامنے آیاہے کہ 69 سالہ ’ایوا بریچر‘ نے اپنی ماں کے نام سے  جعلی شناختی کارڈ بھی بنا رکھا جس پر اس کی اپنی تصویر تھی ، شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے  کہ ’ایوا‘ ما ں کی ہلاکت کے بعد اس کو ملنے والی سوشل سیکیورٹی کی رقم کو استعمال کرتی رہی ہے ۔

 تفتیشی افسران کا کہنا ہے کہ اس سے  قبل بھی ایوا بریچر جعل سازی کے جرم میں سزائیں بھگت چکی ہیں ، اس بات کا تعین کیا جارہا ہے کہ کہیں ایوا اپنی والدہ کو ملنے والی سرکاری امداد کا غیر قانونی استعمال تو نہیں کررہی تھیں۔