شیزہ اور فضا ٹاپ ٹرینڈ بن گئیں،لیکن کیسے؟جانئے

Tv drama
کیپشن: Drama clip viral on social media
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)تقریبا دو سال قبل پرانے ڈرامے کے کلپس سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے پر ڈرامے کے خواتین کرداروں کے نام ’شیزہ اور فضا‘ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئیں۔

اے پلس ٹی وی کے ڈرامے ’حقیقت: جڑواں‘ جسے ٹیلی فلم کی صورت میں بھی 2020 میں نشر کیا گیا تھا، اس کی کچھ کلپس وائرل ہونے کے بعد اس کا مذاق اڑایا گیا۔ کلپس میں جڑواں بہنوں شیزہ اور فضا کو دو بھائیوں سے شادی کرکے نئے گھر بیاہ کر لانے کی کلپ خوب وائرل ہو رہی ہے۔ کلپ میں دکھایا گیا ہے کہ دولہا بھائی غلط دلہنوں کے پاس چلے جاتے ہیں، جس بھائی کا نکاح فضا سے ہوتا ہے، وہ شیزہ کے کمرے میں چلے جاتے ہیں جب کہ جس کا نکاح شیزہ سے ہوتا ہے وہ فضا کے  کمرے میں چلے جاتے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دلہن اس وقت چونک جاتی ہے، جب دولہا ان کا نام فضا لیتے ہیں، تب وہ جذباتی انداز میں کہتی ہیں کہ وہ شیزہ ہیں۔