بھارت،مسلم سیاسی رہنما اسد الدین اویسی کی گاڑی پر فائرنگ

Asad uddin owaisi
کیپشن: Asad uddin owaisi
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ریاستی انتخابات کےد وران مسلم رہنما اسد الدین اویسی کی گاڑی پر فائرنگ ، ہاپوڑ پولیس نے ایک مشکوک شخص کو گرفتارکرلیا ہے ۔ 
 تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ چھجارسی ٹول پلازہ کے قریب پیش آیا،آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (کے سربراہ اسد الدین اویسی کی گاڑی پر فائرنگ سے افراتفری مچ گئی ۔  یوپی پولیس نے فائرنگ کے واقعہ  میں ملوث ایک شخص کو گرفتار کرنیکا دعوی کیا ہے جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
اسد الدین اویسی نے ٹویٹ کیا کہ کچھ دیر پہلے چھجارسی ٹول پلازہ پر میری گاڑی پر گولیاں چلائی گئیں ۔ چار راونڈ فائرنگ ہوئی ۔ تین چار لوگ تھے ، سب کے سب بھاگ گئے اور ہتھیار وہیں چھوڑ گئے ۔ میری گاڑی پنکچر ہوگئی ، لیکن میں دوسری گاڑی میں بیٹھ کر وہاں سے نکل گیا ۔ ہم سب محفوظ ہیں ۔ الحمدللہ ۔

 اسدالدین  میرٹھ کے کیتھور میں ایک انتخابی پروگرام کے بعد دہلی جا رہے تھے ۔