پاکستانی پائلٹس کے لیے اچھی خبر۔۔

پاکستانی پائلٹس کے لیے اچھی خبر۔۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان جاوید: پاکستانی پائلٹس کے لیے اچھی خبر۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی عالمی ہوابازی کی تنظیم کے تحفظات دور کرنے میں کامیاب ۔ سی اے اے کا ائیر ٹریفک کنٹرولر اور اے ایم ای لائسنس جاری کرنے کا اعلان۔

ہوا بازوں کے لائسنس کے اجراء کا معاملہ ، سول ایوی ایشن اتھارٹی نے عالمی ہوابازی   تنظیم اکاو کے تحفظات دور کرنے میں کامیاب، سی اے اے کا  ایئر ٹریفک کنٹرولر اور اے ایم ای لائسنس کے اجراء کے عمل کو بحال کرنے کا اعلان کردیا ۔ڈائریکٹر پرسنل لائسنسنگ کی جانب سے جاری مراسلے میں کہاگیا کہ  اکاو نے سی اےاے کو زیر التوا لائسنس کے اجراء کے عمل کو بحال کردیاہے،فضائی میزبان اور فلائٹ آپریشنز آفیسرز کے پرسنل لائسنس کے اجراء کی بحالی کے  لیے  کوشاں ہیں، جن امیدواروں نے نئے لائسنس کے اجراء کیلئے  کاغذات جمع کروائے ان میں شکایت ملی جس کی جانچ کا عمل جاری ہے۔