ویکسین نہ لگوانے والے فوجی گھر جائیں گے، بڑا فیصلہ کرلیا گیا

US Army Soldiers Corona Vaccine
کیپشن: Corona Vaccination Army
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : کورونا  ویکسی نیشن نہ کروانے والے امریکی فوجی ملازمت سے برطرف کردئیے جائیں گے،  پینٹاگون نے فیصلہ کردیا۔ 
یو ایس سیکرٹری آف آرمی کرسٹائن وارمتھ نے کہا ہے کہ ’غیر ویکسین شدہ اہلکار فوجیوں اور ان کے تیار رہنے کی صلاحیت کے لیے خطرہ ہیں۔’ہم ایسے فوجیوں کو فورسز سے علیحدہ کریں گے جو ویکیسن لگوانے سے انکار کر رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اس فیصلے کے بعد تین ہزار سے زائد امریکی فوجی ملازمتوں سے فارغ کیے جا سکتے ہیں۔
یاد رہے پچھلے ہفتے امریکی فوج کے چھ اعلیٰ افسران جن میں دو بٹالین کمانڈرز بھی شامل تھے، کو ویکیسن لگوانے سے انکار کرنے کی وجہ سے عہدوں سے ہٹا دیا  گیا ہے۔ امریکی بحریہ نے  بھی ویکسین لگوانے سے انکار کرنے والے 118 افراد کو برطرف کیا ہے۔
پینٹا گون کے مطابق امریکہ کی لگ بھگ 14 لاکھ افراد پر مشتمل فورسز میں سے تقریباً 97 فیصد نے اب تک کورونا ویکسین کی کم از کم ایک خوراک لی ہے۔