ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امام مسجد کے قتل میں ملوث بیوی گرفتار

 امام مسجد کے قتل میں ملوث بیوی گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چوہدری: شالیمار میں پیش امام کے قتل میں ملوث مقتول کی بیوی کو بھی گرفتار کر لیا گیا، نادیہ کو گرفتار ملزم کے انکشاف پر گرفتار کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق شالیمار کے علاقے میں امام مسجد کے قتل میں ملوث ملزم اشرف کو پولیس نے گرفتار کیا تھا جس نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ اس نے مقتول امام مسجد کی بیوی کے ساتھ مل کر امام مسجد کو قتل کیا، پولیس نے ملزم کے انکشاف پر ملزمہ نادیہ کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم اشرف اور نادیہ نے پہلے مقتول کے سر پر اینٹیں ماریں اور پھر اشرف نے مقتول کی گردن پر چھری چلائی جبکہ ملزمہ کا جسمانی ریمانڈ آج حاصل کیا جائے گا،ملزمان نے اپنا ناجائز تعلق چھپانے کے لئے امام مسجد کو قتل کیا تھا ۔

یاد رہے کہ چند روز قبل شالیمار کے علاقہ ملتان کالونی میں نامعلوم افراد نے   امام مسجد کو قتل کردیا تھا، ملزمان نے چھریوں کے وار کرکے امام مسجد کی جان لی،   پولیس کے مطابق ملزمان نے تیز دھار چھری کے وار کرکے امام مسجد کو قتل کیا گیا، نامعلوم افراد آصف نامی امام مسجد کو کوارٹر میں ملنے آئے،ملاقات کے بعد امام مسجد کو قتل کرکے فرار ہوگئے تھے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer