توہین عدالت کیس، سیکرٹری صنعت پنجاب سے جواب طلب

توہین عدالت کیس، سیکرٹری صنعت پنجاب سے جواب طلب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(یاور ذوالفقار) لاہورہائیکورٹ میں سیکرٹری صنعت پنجاب کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پرسماعت، عدالت نےسیکرٹری کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

جسٹس شمس محمود مرزا نےمسعود عباس کی درخواست پرسماعت کی، درخواست گزار وکیل نےموقف اختیارکیا کہ درخواست گزار اپنی مدت ملازمت پوری کرچکا ہے. تاہم محکمےکی جانب سےدرخواست گزارکی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیاجا رہا. نوٹیفیکیشن جاری نہ ہونےکی بنا پر وہ واجبات اور پینشن سےمحروم ہے.

درخواست گزارنےشنوائی نہ ہونے پرعدالت سے رجوع کیا تھا، عدالت نےاسکی درخواست دادرسی کے لیے سیکرٹری صنعت پنجاب کو بھجوائی، عدالت کےتیرہ نومبر2019 کے حکم پرعمل درامد نہیں کیا جا رہا، وکیل نےاستدعا کی کہ عدالت سیکرٹری صنعت پنجاب کےخلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائے، عدالت نےتمام دلائل سننےکےبعد درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئےسیکرٹری صنعت سے جواب طلب کرلیا۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوائٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔