(شاہین عتیق) گیپکو میں 437 افراد کو غیر قانونی بھرتی کرنے کے کیس میں احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کو بری کردیا۔
احتساب عدالت کے جج امجد نذیر نے گیپکو میں 437 افراد کو غیر قانونی بھرتی کرنے کے ریفرنس میں جرم ثابت نہ ہونے پر سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف سمیت پیپکو کے اٹھ افسران سابق ایم ڈی ہیپکو طاہر بشارت چیمہ، سیکرٹری شاید رفیع، ڈائریکٹر محمد سلیم، ملک زرعی عباس، وزیر علی باییو،سی او محمد ابراہیم، ڈائریکٹر ایچ ار ، حشمت علی کو بری کر دیا۔ عدالت میں نیب کا تریمی بل پیش ہونے پر راجہ پرویز اشرف اور دیگر ملزمان نے بری کرنے کی درخواست دی تھی کہ وہ بے گناہ ہیں، ان پر ہر الزام غلط ہے، بری کیا جائے۔
واضح رہے کہ سابق وزیراعظم کیخلاف ریفرنس مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت میں دو ہزار سولہ میں پیش کیا گیا تھا۔