غیر قانونی واٹر کنکشن رکھنے والے صارفین کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی

 غیر قانونی واٹر کنکشن رکھنے والے صارفین کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی
کیپشن: City42 - WASA, Illegal Water Connection
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (فاران یامین) شہر میں غیرقانونی واٹر کنکشنز کی تعداد سے ایم ڈی واسا بے خبر، غیر قانونی واٹر کنکشن رکھنے والے صارفین کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی، ایمنسٹی سکیم کے تحت 5 مارچ کے بعد غیر قانونی کنکشنز رکھنے والوں کےخلاف کارروائی کا عندیہ دے دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایم ڈی واسا نے وائس چیئرمین واسا شیخ امتیاز کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا مقصد  لوگوں کو ناجائز پانی کے استعمال سے روکنا ہے، اس وجہ سے غیرقانونی واٹر کنکشن استعمال کرنے والے صارفین کے لیے ایمنسٹی سکیم متعارف کرائی ہے، ان کی کوشش ہے کہ 5 مارچ سے قبل غیرقانونی کنکشن رکھنے والے صارفین قانونی حدود میں آجائیں اور واسا کو بل ادا کریں، بصورت دیگر غیرقانونی کنکشن استعمال کرنے والے صارفین کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی جس میں 2 لاکھ روپے تک جرمانہ اور ایک سال قید ہو سکتی ہے۔

شہرمیں غیر قانونی کنکشنز کے متعلق ایم ڈی واسا کا کہنا تھا کہ ان کے پاس کوئی ڈیٹا موجود نہیں انہوں نے بتایا کہ اس سکیم کے تحت اب تک 1500 درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔ سید زاہد عزیز کہتے ہیں کہ بڑے کمرشل صارفین سے سبسڈی ختم کرنے پر ایک سال میں 14 کروڑ روپے سے زائد ریونیو اکٹھا ہوا ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer