(حسن خالد)سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی عیادت کے لیے آنے والے لیگی رہنماوں کو ملنے نہ دیا گیا،لیگی رہنما صلاح الدین پپی اور دیگر گھنٹوں انتظار کے بعد مایوس واپس لوٹ گئے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کو سروسز ہسپتال کے وی آئی پی روم میں رکھا گیا ہے اور اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، غیر متعلقہ شخص کو کمرے کی حدود تک جانے کی اجازت نہیں، لیگی رہنما صلاح الدین پپی اور حاجی طلعت اپنے قائد کی عیادت کے لیے ہسپتال پہنچے مگر سکیورٹی افسران کی جانب سے انہیں ملنے نہ دیا گیا۔
گھنٹوں انتظار کرنے کے بعد دونوں لیگی رہنما اپنے قائد سے ملے بغیر ہی مایوس واپس لوٹ گئے،واضح رہے کہ گزشتہ روز میڈیکل بورڈ نے محکمہ داخلہ سے نواز شریف کو ہسپتال منتقل کرنے کی سفارش کی تھی جس پر ان کو سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا۔