وزیر اعظم عمران خان لاہور پہنچ گئے

وزیر اعظم عمران خان لاہور پہنچ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) وزیراعظم عمران خان کا آج دورہ لاہور  پہنچ گئے ہیں،  وزیراعظم سانحہ ساہیوال پر پیشرفت سے متعلق بریفنگ اور پولیس ریفارمز سے متعلق اجلاس کی صدارت کرینگے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران اپنے ایک روزہ دورہ پر دوپہر 1 بجے لاہور پہنچے،وزراعظم بننے کے بعد ان کایہ ساتواں دورہ لاہور ہے، وزیراعظم گورنر پنجاب چودھری محمد سرور اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار  سےملاقات کی،علاوہ صوبائی کابینہ کے اجلاس میں بھی شرکت کریں گے، وزیراعظم سانحہ ساہیوال پر پیشرفت سے متعلق بریفنگ اور پولیس ریفارمز سے متعلق اجلاس کی صدارت کریں گے۔

ذرائع کاکہناتھاکہ وزیر اعظم پنجاب میں اہم اجلاس کی صدارت بھی کریں گے جس میں پنجاب کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا جائے گا اور کارکردگی کی بنیاد پر کچھ وزرا کے قلمدان بھی تبدیل ہونے کا امکان ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer