پنجاب  سے 15000غیر قانونی غیر ملکیوں کو واپس بھیجنے کا عمل شفاف ہے، محسن نقوی کی اقوام متحدہ کی نمائندہ سے گفتگو

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

دُرِ نایاب: وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے اقوام متحدہ ہائی کمیشن برائے مہاجرین کی نمائندہ فلپا کونڈلرنے وزیراعلیٰ کے دفتر میں ملاقات کی۔ملاقات میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے انخلا ء سے متعلق امورپر تبادلہ خیال ہوا۔ غیر قانونی طورپر مقیم غیر ملکیوں کے انخلاء کے حوالے سے سپورٹ،کوآرڈینیشن اورتعاون پر بھی گفتگو ہوئی۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے اقوام متحدہ کی ہائی کمشنر برائے مہاجرین کی نمائندہ کو بتایا کہ غیر قانونی طورپر مقیم غیر ملکیوں کے متعلق واضح پالیسی اپنائی ہے۔ پنجاب حکومت اس ضمن میں وفاق کی گائیڈلائنز پر عملدرآمد کررہی ہے۔

محسن نقوی نے بتایا کہ اب تک پنجاب سے تقریباً15ہزارسے زائد غیر قانونی طورپر مقیم غیر ملکیوں کو واپس بھجوایا جاچکا ہے۔تمام عمل کو شفاف بنایا گیا ہے اورپوری کوشش ہے کہ کوئی بھی غیر قانونی طورپرمقیم غیر ملکی صوبے میں نہ رہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ اقوام متحدہ ہائی کمیشن برائے مہاجرین سے ہر ممکن تعاون جاری رکھیں گے۔

 اقوام متحدہ ہائی کمیشن برائے مہاجرین کی نمائندہ فلپا کونڈلر نے کہا کہ حکومت کا غیرقانونی طورپر مقیم غیر ملکیوں کے انخلاء اوراس عمل کو ریگولیٹ کر کے دستاویزی شکل دینا اچھا اقدام ہے۔
صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر،ایڈیشنل آئی جی،سپیشل سیکرٹری محکمہ داخلہ،سیکرٹری وزیراعلیٰ عملدر آمد،اقوام متحدہ ہائی کمیشن برائے مہاجرین اسلام آباد کے لائزن آفیسر فرمان خلجی، کمشنر افغان مہاجرین پنجاب رانا محمد ارشد،ڈائریکٹر افغان مہاجرین محمد عثمان غنی اورمتعلقہ حکام بھی اس موقع پرموجود تھے