ویب ڈیسک :حکومت پاکستان نے پہلی مرتبہ خواجہ سراؤں کو بینظیر کفالت پروگرام کا حصہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام شاریہ مری نے ٹوئٹر پر جاری اپنے ویڈیو بیان میں بتایا کہ پہلے بار خواجہ سراؤں کو اس پروگرام کا حصہ بنایا جا رہا ہے۔ شازیہ مری نے کہا کہ خواجہ سرا ہمارے معاشرے کا حصہ ہیں اور ان کی دیکھ بھال حکومت کا فرض ہے، پروگرام سے مستفد ہونے کے لیے خواجہ سرا سب سے پہلے نادرا سے شناختی کارڈ لیں۔
انہوں نے بتایا کہ خواجہ سرا شناختی کارڈ اپڈیٹ کروا کر تحصیل دفاتر میں رجسٹریشن کرائیں، کامیاب اندراج پر درخواست گزار خواجہ سرا کو سہ ماہی 7 ہزار روپے ملیں گے۔
#Watch: A groundbreaking announcement by Federal Minister and Chairperson Benazir Income Support Program regarding inclusion of transgender Pakistanis to the BISP beneficiaries.
— Benazir Income Support Programme (@bisp_pakistan) December 3, 2022
Minister @ShaziaAttaMarri in this video defines the process of enrolling transgenders to the BISP. pic.twitter.com/QOTNrU3xe2