سونے کی قیمت میں حیران کن کمی

Gold price in Pakistan
کیپشن: File Photo
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سونے کی فی تولہ قیمت میں  کمی ہوگئی۔ 

 تفصیلات کے مطابق ملک میں آج  سونے کی قیمت میں 200 روپے کی کمی دیکھی گئی ،اس کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 63 ہزار 300 روپے ہوگئی  جبکہ 10 گرام سونےکی قیمت  172 روپے کم ہو کر ایک لاکھ 40 ہزار 3 روپے ہو گئی ہے۔

ملک میں ایک تولہ چاندی کی قیمت 1780 روپے پر برقرار رہی ہے.عالمی صرافہ میں سونے کا بھاؤ 1 ڈالر کمی کے بعد 1798 ڈالر فی اونس ہو گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایک ہفتے میں ایک تولہ سونا 3750 روپے اور  10 گرام سونا 3215 روپے مہنگا ہوا، جبکہ فی تولہ چاندی کی قیمت میں 70 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

واضح رہے کہ ایک ہفتے میں عالمی مارکیٹ میں سونا 43 ڈالر فی اونس مہنگا ہوا ہے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر