لاہور کے سرکاری ہسپتال کے 35 واش رومز سے ٹونٹیاں غائب

Services Hospital is based on 1196 beds with 28 departments
کیپشن: Services hospital
سورس: city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد چودھری): سروسز ہسپتال کے  ریڈیالوجی بلاک کے تمام فلورز کے واش رومز سے  چور پانی کی ٹونٹیاں لے اڑے۔ 

گزشتہ کئی روز سے ریڈیالوجی بلاک کے 35واش رومز ناقابل استعمال ہوگئے ہیں۔ حکومت پنجاب نے حال ہی میں ریڈیالوجی ٹاور  پر ڈیڑھ ارب خرچ کئے تھے جس کی حالت ابتر ہوچکی ہے۔ ادھر انتظامیہ نے  لاکھوں روپے کا سینٹری کا سامان چوری ہونے پر مکمل خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔

ٹونٹیاں چوری ہونے کے بعد پانی کی لیکج سے عقبی حصہ جوہڑ کی شکل اختیار کر گیا ہے۔  مریض اور ان کے لواحقین واش روم استعمال کرنے سے قاصر ہیں اور انہیں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔