دنیا بھر میں آج معذور افراد کا عالمی دن منایا جارہاہے

international day of persons with disabilities
کیپشن: international day of persons with disabilities
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

میاں مظہر : ہر سال پاکستان سمیت دنیا بھر میں3دسمبر کو معذور افراد کا عالمی دن منایا جاتا ہے، جس کا اعلان 1992ء میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی ایک قرارداد کے ذریعے کیا گیا تھا۔ اس دن کو منانے کا مقصد معاشرے کے تمام شعبوں میں معذور افراد سے اظہار یکجہتی کرنا، ان کے حقوق اور فلاح و بہبود کو فروغ دینا، دنیا بھر میں انہیں درپیش مسائل اُجاگر کرنا، ان کی افادیت پر زور ڈالنا اور انہیں کسی بھی طرح کے احساسِ کمتری کا شکار ہونے سے بچاکر عام افرادکی طرح زندگی گزارنے کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ 

ہر سال پاکستان سمیت دنیا بھر میں3دسمبر کو معذور افراد کا عالمی دن منایا جاتا ہے، جس کا اعلان 1992ء میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی ایک قرارداد کے ذریعے کیا گیا تھا۔ اس دن کو منانے کا مقصد معاشرے کے تمام شعبوں میں معذور افراد سے اظہار یکجہتی کرنا، ان کے حقوق اور فلاح و بہبود کو فروغ دینا، دنیا بھر میں انہیں درپیش مسائل اُجاگر کرنا،   ڈی پی او آفس میں تعینات دنیا بھر میں3دسمبر کو معذور افراد کا عالمی دن منایا جاتا ہےبچپن سے پولیو کی وجہ سے  معذور ہیں جنہوں نے معذوری کو اپنی راہ میں حائل نہیں ہونے دیا جنہوں نے گریجویشن کے بعد 2008 میں پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ذریعے امتحان پاس کیا اور پنجاب پولیس میں بطور اسسٹنٹ جوائن کیا نورین نے سروس کے ساتھ ساتھ پڑھائی جاری رکھی اور ایم اے کے بعد ایل ایل بی بھی کر لیا اور آج پنجاب پولیس میں بطور سپرنٹنڈنٹ اپنے فرائض انجام دے رہی ہیں
نورین نہ صرف دفتری امور احسن طریقے سے ادا کرتی ہیں بلکہ امور خانہ داری بھی نارمل انسان کی طرح نبھا رہی ہیں نورین کے دو بچے ہیں نورین کے خاوند کا کہنا ہے کہ ہم چیلنجز کا مقابلہ مل کر کرتے ہیں
نورین کے ساتھ کام کرنے والے دوسرے آفیسرز بھی نورین کے جذبے اور ہمت سے کام کرنے پر نا صرف خوش ہیں بلکہ داد دیتےہوے نظر آتے ہیں

معذوری کیسی بھی ہو انسان خود کو معاشرے میں کم تر سمجھنا شروع کر دیتا ہے لیکن نورین نور جیسی باہمت پاکستان کی بیٹیاں معذوری کو اپنے جذبے اور لگن میں حائل نہیں ہونے دیتی۔