شہر میں غیر قانونی مذبح خانوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن

شہر میں غیر قانونی مذبح خانوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: شہر میں غیر قانونی مذبح خانوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن جبکہ رائیونڈ، شالیمار، شاہدرہ، سبزہ زار اور کوٹ کمبوہ کے مذبح خانوں کو فوری طور پر فنکشنل کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا گیا، 6 مزید مذبح خانوں کی تعمیر کا بھی فیصلہ۔  

تفصیلات کے مطابق ڈی سی لاہور مدثر ریاض کی ملک کی زیر صدارت غیر قانونی مذبح خانوں اور بند مذبح خانوں کی بحالی کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا، اسسٹنٹ کمشنرز، ایم سی ایل، لائیو سٹاک کو شہر بھر میں کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت کردی گئی۔

اس موقع پر ڈی سی لاہور مدثر ریاض ملک نے کہا کہ سٹیمپ لگے بغیر گوشت کی فروخت شہر میں نہیں ہونے دیں گے، کینٹ سلاٹر ہاؤس کا سٹیمپ شدہ گوشت صرف کینٹ میں ہی فروخت ہو گا، دیگر جگہوں پر کینٹ کے سٹیمپ شدہ گوشت کی فروخت نہیں ہو سکے گی۔

ڈی سی لاہور مدثر ریاض ملک کا یہ بھی کہنا تھا کہ رائیونڈ، شالیمار، شاہدرہ، سبزہ زار اور کوٹ کمبوہ کے مذبح خانوں میں ویٹرنری ڈاکٹر اپنی مہر لگائے گا، شہر میں مزید چھ مذبح خانے بھی بنائیں گے، بغیر مہر شدہ، لاغر گوشت کی فروخت پر مقدمات کا اندراج کیا جائے گا۔

اپی گفتگو میں انھوں نے واضح کیا کہ شہریوں کو صحت مند گوشت کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔ خیال رہے کہ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز، لائیو سٹاک، ایم سی ایل، قصاب ایسوسی ایشن کے نمائندگان اور دیگر نے بھی شرکت کی۔

Shazia Bashir

Content Writer