پنجاب حکومت کا خصوصی افراد کیلئے بڑا تحفہ

پنجاب حکومت کا خصوصی افراد کیلئے بڑا تحفہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( علی اکبر ) صحت انصاف کارڈ پروگرام میں ستر ہزار خصوصی افراد بھی شامل، وزیراعلی پنجاب نے تھیلیسیمیا کے 30 ہزار بچوں کے لیے بھی ہیلتھ کارڈ کی منظوری دیدی، کہتے ہیں کہ حکومت خصوصی افراد کا ملازمت میں دو فیصد کوٹہ یقینی بنائے گی۔

خصوصی افراد کے عالمی دن کے موقع پر ایوان وزیراعلی میں تقریب ہوئی، وزیراعلی سردار عثمان بزدار نے خصوصی افراد میں صحت کارڈ تقسیم کیے۔ وزیراعلی خود چل کر خصوصی افراد کے پاس گئے اور انہیں صحت کارڈ دئیے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہیلتھ کارڈ سے ستر ہزار خصوصی افراد مستفید ہوں گے۔

وزیراعلی کا کہنا تھا کہ پنجاب میں نومبر تک ساڑھے چار لاکھ افراد ہیلتھ کارڈ مستفید ہوچکے ہیں اور اب بھی ایک لاکھ اٹھارہ ہزار مریض زیرعلاج ہیں۔ صحت کارڈ سے سات لاکھ بیس ہزار روپے مالیت تک سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتالوں سےعلاج کرایا جاسکے گا۔ وزیراعلی نے تھیلیسمیا کے بچوں کو ہیلتھ کارڈ سکیم میں شامل کرنےکا ڈاکٹریاسمین راشد کا مطالبہ تسلیم کرلیا۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھاکہ ہیلتھ کارڈ پنجاب ہی نہیں ملک بھر میں پینل پر موجود ہسپتالوں میں علاج کے لیے استعمال ہو سکیں گے۔ عمران خان نے جو وعدے کیے وزیراعلی انہیں پورا کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔

تقریب میں یہ بھی بتایا گیا کہ پونےچھ سو نابینا افراد کو چھ سال بعد نوکریاں دی جا رہی ہیں جبکہ آٹھ کروڑ کی لاگت سے سپیشل افراد کے لیے بسیں بھی فراہم کی جائیں گی۔